جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 10 گرفتار
انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی، نون، لوہی بھیر میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈان جاری ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ انڈسٹریل ایریا،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ نون، تھانہ کرپا اور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 220گرام آئس،ایک خنجر اور مختلف بور کے آٹھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ۔