اسلام آباد ،64مشکوک افراد ،36موٹر سائیکل تھانے بند

 اسلام آباد ،64مشکوک افراد ،36موٹر سائیکل تھانے بند

767افراد، 333گھرانوں،32ہو ٹلوں،241مو ٹرسائیکلوں، 80گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ،اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے ،سرچ آپریشن کے دوران 767 افراد، 333 گھرانوں ، 32 ہو ٹلوں ،149 دکانیں ،241مو ٹرسائیکلوں اور80 گاڑیوں کو چیک کیاگیا،جبکہ 64 مشکوک افراداور 36موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں