رقم چرانے والا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار، 10لاکھ روپے برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ شہری کی گاڑی سے رقم چرانے والے سرغنہ کو اپنے۔۔۔
2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رقم 10لاکھ روپے برآمد ہوئے، زیر حراست سرغنہ شہری کی دکان اور مارکیٹ میں مزدوری کرتا تھا جسے شہری کے پاس رقم ہونے کا علم تھا، سرغنہ نے اپنے دونوں بھتیجوں کے ساتھ ملکر واردات کی پلاننگ کی اور شہری کی گاڑی سے رقم چرائی۔