ذوالفقار بھٹو کی برسی کے حوالے سے اجلاس ،تیاریوں کا جائزہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سابق ڈپٹی میئر راولپنڈی راجہ الطاف کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔۔۔
، پیپلز پارٹی کے مقامی و صوبائی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات، جمہوریت کیلئے ان کی قربانیوں اور ملک کیلئے ان کے تاریخی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کا مشن آج بھی زندہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اسی نظریے کے تحت عوامی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر بھٹو کی برسی بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ، تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔