حکمرانوں نے غریب سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا، تنظیماتِ اہلسنت پاکستان

حکمرانوں نے غریب سے روٹی کا آخری نوالہ  بھی چھین لیا، تنظیماتِ اہلسنت پاکستان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تنظیماتِ اہلسنت پاکستان کے مرکزی ترجمان اکرم رضوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ۔۔۔

حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈال کر ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دراصل مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں