مری ،انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت موک ایکسرسائز
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری کے زیر اہتمام مری شہر میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تیاری اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانا تھا، مشق کے دوران فرضی طور پر چھ منزلہ عمارت میں آگ لگنے ، ہائٹ ریسکیو، متاثرین کو فوری میڈیکل کور فراہم کرنے کے مختلف پہلوؤں کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔