سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) صادق آباد پولیس نے تین روز قبل سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین روز قبل اپنی سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق میرے سابقہ شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر داخل ہو کر مجھے ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بچوں کو زبردستی لے جانی کی کوشش کی۔