ایسٹر، گڈ فرائیڈے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خصوصی صفائی مہم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے مقدس مقامات کی صفائی کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے۔۔۔
ڈویژن بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مہم میں ڈویژن کی تمام 22تحصیلوں کے چرچ، مسیحی آبادی والے علاقے، پارک اور دیگر عوامی مقامات شامل ہیں۔ آر ڈبلیوایم سی کے ورکرز نے گڈ فرائیڈے ، پام سنڈے پر بھی مینوئل سویپنگ، ویسٹ لفٹنگ، نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور عمومی ستھرائی کے کام جاری رکھے۔