مری، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
مری (نمائندہ دنیا) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران قتل اور اقدام قتل کے سنگین مقدمہ میں ۔۔۔
ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کشمیری بازار فائرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزمان کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا، یاد رہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں والد جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جس میں پولیس پر رشوت لینے اور دو فریقین کے درمیان صلح کروانے کا الزام عائد کیا گیا کا بھی ڈی پی او مری نے نوٹس لے لیا ہے۔