اٹک ، محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں غیر قانونی شکار پر جرمانے
راولپنڈی (اے پی پی) اٹک کی تحصیل جنڈ میں محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی شکار اور پرندوں کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ۔۔۔
متعدد افراد کے خلاف چالان درج کر لیے ہیں۔ کارروائی میں بٹیر کے غیر قانونی جال بچھانے پرچالان کیا گیا، جس پر 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ جال کو تلف کر دیا گیا۔اسی طرح سوشل میڈیا کے ذریعے تیتر کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف دو چالان کیے گئے ، جن پر مجموعی طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو عدد گرے تیتر برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے جنہیں بعد ازاں لوئی بھیر چڑیا گھر منتقل کیا جائے گا۔مزید برآں تیتر کے شکار کے لیے جال بچھانے پر ایک اور چالان کیا گیا، جس پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک تیتر کو تحویل میں لے کر قدرتی ماحول میں واپس چھوڑ دیا گیا۔