بارش، شہریوں اور سیاحوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایات جاری
مری (نمائندہ دنیا) مری میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، سٹی ٹریفک پولیس مری نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ۔۔۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیورز رفتار کم رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، گاڑی چلاتے وقت ہیڈ لائٹس اور وائپرز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔، پھسلن والی سڑکوں پر اوورٹیکنگ سے اجتناب اور موڑ کاٹتے وقت خصوصی احتیاط برتی جائے۔