راولپنڈی، تین اہم ادارے عرصہ سے سربراہوں سے محروم

راولپنڈی، تین اہم ادارے عرصہ سے سربراہوں سے محروم

ڈائریکٹر کالجز کی نشست ایک سال سے خالی، تعلیمی بورڈ کا چیئرمین بھی کوئی نہیں میونسپل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی قائم مقام ،شہریوں کو مشکلات

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) صوبائی حکومت کی جانب سے گڈ گورننس کے دعووں کے برعکس راولپنڈی کے تین بڑے سرکاری ادارے راولپنڈی تعلیمی بورڈ، ڈائریکٹوریٹ آف کالجز اور میونسپل کارپوریشن کی اہم آسامیاں طویل عرصے سے خالی پڑی ہیں، جنہیں عارضی طور پر قائمقام افسران کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز میں ڈائریکٹر کی اہم نشست تقریباً ایک سال سے خالی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کو اضافی چارج دے رکھا ہے۔ تعلیمی بورڈ ر کے چیئرمین کی سیٹ بھی عرصہ دراز سے خالی ہے، اس اسامی پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو اضافی چارج دے رکھا ہے، میونسپل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی پوسٹ بھی مستقل تعیناتی سے محروم ہے اور یہ ذمہ داری قائمقام بنیادوں پر نبھائی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اہم عہدوں پر مستقل تقرری نہ ہونے سے اداروں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے اور فیصلہ سازی کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں