نئے چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کے بعد کئی اور افسربھی تبدیل

نئے چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کے بعد کئی اور افسربھی تبدیل

طلعت محمود کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ، اسفندیار بلوچ نئے ممبر ایڈمن ہونگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سی ڈی اے میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد بورڈ ممبران کی تعیناتیوں کا عمل جاری ہے ،ممبرایڈمن طلعت محمود گوندل کوعہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات واپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ نئے ممبر ایڈمن تعینات ،پی ایم ایس پنجاب کے ریٹائرڈ آفیسر زمان و ٹو ممبر سٹیٹ تعینات کردئیے گئے جبکہ ممبرفنانس اور ممبر پلاننگ پاس گروپ کے محمد عمیر کو چارج دیا گیاہے ۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں