اے این ایف،8گرفتار، 74.3کلوگرام منشیات برآمد
ماڈل ٹائون میں 16، منڈی موڑ سے 4.8کلو گرام چرس برآمد،پشین میں بھی کارروائی
اسلام آباد (این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 74.3کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 16.3کلو گرام چرس، 30بور پسٹل، کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب موٹرسائیکل سوار 3ملزمان سے 10کلو گرام ہیروئن، یارو ڈسٹرکٹ پشین میں گاڑی سے 24کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پشین میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 18کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار اور منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8کلو گرام چرس اور 1.2کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔