مون سون سیزن ،متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،نشیبی علاقوں اور نالوں کی صورتحال بارے بریفنگ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت مون سون سیزن کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں نشیبی علاقوں اور نالوں کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ میں تڈی واٹرنگ پمپس سمیت نکاسی آب کے دیگر آلات کا بھی جائزہ لیا گیا،مون سون سیزن کے دوران سینیٹشن کا اضافی عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ، نکاسی آب میں مسائل رپورٹ ہونے پر فی الفور ٹیمز موقع پر پہنچیں گی،ترامڑی چوک، گولڑہ، ای الیون سمیت مختلف نشیبی ایریاز میں ٹیمز تعینات شہری بارش کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات 16پر درج کروا سکتے ہیں، شہری ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر بھی شکایات درج کروا سکتے ہیں، بارش کے دوران تمام افسران کا فیلڈ میں ہونا لازمی قرا ر دیا گیا۔ ڈی سی نے ہدایت جاری کی کہ موسمی کیفیت کے تحت افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔