کرپشن کا الزام ثابت، کوہالہ کلاں چکری روڈ گرداور گرفتار
گرداور قاضی سجاد مجاز عدالت میں پیش ،4روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا
راولپنڈی (آن لائن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر حلقہ کوہالہ کلاں چکری روڈ راولپنڈی کے گرداور کو گرفتار کر لیا ہے جسے مجاز عدالت میں پیش کر کے 4روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ، اینٹی کرپشن نے راجہ ظفر الحق روڈ کے رہائشی عاشر بٹ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 420، 468اور 471کے علاوہ اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا مدعی نے سال 2023میں 15مرلے کے 3پلاٹ خریدے جن کا فرد حاصل کرنے کیلئے احسن پٹواری کی موجودگی میں 6لاکھ روپے دئیے لیکن جب پلاٹ پر تعمیرات کرنے لگا تو معلوم ہوا کہ پلاٹ اور فرد دونوں جعلی ہیں اینٹی کرپشن نے مقدمہ کے اندراج کے بعد گرداور قاضی سجاد کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔