راولپنڈی کینٹ بورڈ کی کھلی کچہری، شکایات کے انبار

راولپنڈی کینٹ بورڈ کی کھلی کچہری، شکایات کے انبار

واٹر سپلائی، صفائی، ٹیکس، تعمیر و مرمت اور دیگر مسائل پر فوری احکامات جاری

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈی جی ملٹری لینڈ زاینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے رومی پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی سی ای او کی سربراہی میں مختلف برانچوں کے انچارج بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں کینٹ کے رہائشیوں کی کثیر تعد اد نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کئے۔ شہریوں کی جانب سے واٹر سپلائی، صفائی، ٹیکس، تعمیر و مرمت اور دیگر مسائل نوٹس میں لائے گئے، اس موقع پر موصول ہونے والی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے تاکہ شہریوں کی مکمل دادرسی کی جائے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برتنے والے عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی سی ای او ناصر کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل کنٹونمنٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں