عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ،اے ڈی سی جی اٹک
اٹک (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید کی زیر صدارت ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔۔
، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے ، گراں فروشی کے خاتمے اور سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ انیل سعید نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائیں۔