چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا جو متاثرہ خاندان کا اپنا ہی بیٹا نکلا

چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار  کر لیا جو متاثرہ خاندان کا اپنا ہی بیٹا نکلا

راولپنڈی (اے پی پی) وارث خان پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا جو متاثرہ خاندان کا اپنا ہی بیٹا نکلا۔ ۔۔۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 48لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 10تولہ مسروقہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے۔ زیر حراست ملزم علیحدہ رہائش پذیر تھا اور اس نے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر چوری کی واردات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں