ناچاقی، پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو پھانسی دیدی
واقعہ چاند رات کو پیش آیا،لاہور میں پھندہ ڈال کر قتل کیا،نعش تتہ پانی دریا میں پھینک دیپولیس نے نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی،ملزم گرفتار،تفتیش جاری
مظفرآباد (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے شوہر نے لاہور میں چاند رات کو تلخ کلامی پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ٹھکانے لگانے کیلئے تتہ پانی کے مقام پر دریائے پونچھ میں پھینک دی۔ دونوں نے گھر والوں کے بغیر لاہور میں پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق 22مارچ کو اطلاع ملی کہ نوجوان لڑکی کی لاش پرل تتہ پانی کے مقام پر دریا میں پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس تتہ پانی نے دریائے پونچھ سے لاش نکال کر تحویل میں لی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی۔ لاش کے ورثا کو تلاش کرنے کیلئے اس کے فنگر پرنٹس لئے گے۔ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق مقتولہ کی شناخت (س) فیصل آباد کے طور پر ہوئی۔ دوسری جانب پولیس نے مبینہ قاتل محمد ابوبکر ولد محمد قدیر ساکنہ سلوئی منڈہول تحصیل ہجیرہ ضلع راولاکوٹ کو لاہور سے گرفتار کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی ۔