ایبٹ آباد، کار اور ٹرک میں تصادم ، 2افراد جاں بحق

ایبٹ آباد، کار اور ٹرک میں تصادم ، 2افراد جاں بحق

محسن دوستوں کے ہمراہ گھر آرہا تھا ، ٹکر سے گاڑی میں آگ لگ گئی تین افراد میں سے دو جھلس کر موقع پر جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوا

ایبٹ آباد (اے پی پی) حطار روڈ پر فارچونر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، حادثہ کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی میں سوار ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا محسن اور اس کا ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گیا، ایک زخمی شخص اور دونوں نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھمتوڑ ایبٹ آباد کا رہائشی محسن خان فارچونر گاڑی نمبر اے ایچ آر 777میں دوستوں کے ہمراہ واپس اپنے گھر آ رہا تھا کہ ہری پور میں حطار روڈ پر فاروقیہ چیک پوسٹ کے قریب ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، ٹرک سے تصادم کے بعد فارچیونر گاڑی مکمل تباہ ہونے کے ساتھ اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر لاک ہوئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار افراد کو نکالنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، گاڑی میں موجود تین افراد میں سے دو جھلس کر موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں