ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

امتحانات کو شفاف،نقل سے پاک بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

راولپنڈی (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراولپنڈی ہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان نے میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2مری روڈ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1مری روڈ اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 4لیاقت علی روڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی مراکز میں سیکیورٹی، شفافیت اور نظم و ضبط کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کو ہر صورت شفاف اور نقل سے پاک بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سہولیات، صاف پانی، بجلی کی دستیابی اور بیٹھنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں