اردو یونیورسٹی اور پر و ی ڈینشیا بکس فا ئو نڈیشن کے مابین تعلیمی فروغ کا معاہدہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مقامی نان پرافٹ آرگنائزیشن پر و ی ڈینشیا بکس فا ئو نڈیشن نے گزشتہ روز وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کو کتابوں کا تحفہ دیا۔
نان پرافٹ آرگنائزیشن کی پروگرام کوآرڈینیٹر ربیعہ اقبال اور دیگر حکام نے منگل کو یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کو کتابیں ڈونیٹ کیں۔ یونیورسٹی کے ORIC کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور صدر شعبہ آئی آر و ماس کمیونیکشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے کتابیں وصول کیں۔ اس موقع پر ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔ دونوں اداروں نے تعلیمی و تصنیفی میدان میں باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔