اکادمی ادبیات اور گورنمنٹ کالج اصغر مال کے مابین تعلیمی فروغٖ کا معاہدہ

اکادمی ادبیات اور گورنمنٹ کالج اصغر  مال کے مابین تعلیمی فروغٖ کا معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کے درمیان ادبی، تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مؤثر اور دیرپا اشتراکِ عمل کو فروغ دینا ہے ، جس کے تحت طلبہ و اساتذہ کے لیے ادبی سرگرمیوں، تربیتی مواقع اور تخلیقی و علمی صلاحیتوں کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر ادبی تقریبات، سیمینارز، ورکشاپس، ریڈنگ فیسٹیولز اور تحریری مقابلوں کے انعقاد میں تعاون کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں