نوشہرہ ،11سالہ بچی پائوں پھسلنے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق
نوشہرہ(نمائندہ دنیا)جمیل چوک پشاور چوہا گجر کے مقام پر نہر میں پائوں پھسل جانے سے 11 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122نے ایک گھنٹے کے اندر ڈو ب جانے والی بچی منیبہ کی نعش برآمد کرکے سول ہسپتال پبی منتقل کردی۔