ترقیاتی کام وقت پر مکمل ،معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،طاہر ہ اورنگزیب

ترقیاتی کام وقت پر مکمل ،معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،طاہر ہ اورنگزیب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں ہوا۔۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور مختلف سرکاری امور کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی اور جاری منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ طاہرہ اورنگزیب نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور ان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے عوامی مسائل کے فوری حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی اقدامات کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانے پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں