تشدد میں ملوث ملزم اور گھریلو ملازمہ کے والدین گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار )تھانہ روات کے علاقہ میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 13سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملہ۔
روات پولیس کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج، تشدد میں ملوث ملزم اور گھریلو ملازمہ کے والدین کو گرفتار کرلیا گیا ۔سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا علاج معالجہ کرایا گیا ہے ، بچی کو چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے ، گھریلو ملازمہ مو قع پا کر پولیس کے پاس پہنچی تھی۔