تلہ گنگ:گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک سولر سسٹم پر منتقل
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) تلہ گنگ شہر کی قدیم ترین درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان تھے ،ہیڈ ماسٹر ملک عاصم رشید نے مذکورہ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی۔ دریں اثنا گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال میں داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ملک فلک شیر اعوان ، محمد مسکین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری تلہ گنگ، سکول کونسل ممبران نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت اور اسکے حصول پر زور دیا۔