شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جائیں،اے ڈی سی جی اٹک

شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جائیں،اے ڈی سی جی اٹک

اٹک (اے پی پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ انیل سعید نے کہا ہے کہ شہری علاقوں کو خوبصورت، صاف ستھرا اور ٹریفک مسائل سے پاک بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا شہریوں کو محفوظ، آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ شہریوں کی آسانی کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میونسپل کمیٹی اٹک میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں