عوام کی مشکلات کم کی جا ئیں ، رہنما صرافہ ایسوسی ایشن مردان
مردان(نمائندہ دنیا)نورالرحمن عادل رہنما صرافہ ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کی پٹرول مہنگا اور بچوں کی ہفتہ میں تین دن چھٹیاں ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوگیا۔
انتظامیہ امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگا ئی کو کنٹرول کیا جا ئے اور عوام کی مشکلات کم کی جا ئیں۔