راولپنڈی ریسکیو 1122میں فائر فائٹر ز کے عالمی دن پر تقریب

راولپنڈی ریسکیو 1122میں فائر فائٹر ز کے عالمی دن پر تقریب

آتشزدگی کے 18ہزار واقعات پر فوری ایکشن، اربوں کا نقصان ہونے سے بچایا بلند عمارتوں کے مالکان فائر سیفٹی ایس او پیز پر عمل درآمدکریں ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

 راولپنڈی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اﷲ کی زیر نگرانی ریسکیو 1122راولپنڈی نے فائر فائٹرز کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا۔ سنٹرل ریسکیو سٹیشن، فائر بریگیڈ سٹیشن لیاقت باغ اور ضلع کی تمام تحصیلوں میں آگاہی سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں نے شہدا فائر فائٹرز کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر صبغت اﷲ نے کہا کہ راولپنڈی میں فائر فائٹرز نے آتشزدگی کے مجموعی طور پر 18 ہزار 603 واقعات پر بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 138 ارب روپے سے زائد مالیت کے ممکنہ نقصان کو بچایا۔ انہوں نے بلند و بالا عمارتوں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ فائر سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعات سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں