وفاقی محتسب کی انکوائری ٹیم آج پولی کلینک کا دورہ کریگی

 وفاقی محتسب کی انکوائری ٹیم آج پولی کلینک کا دورہ کریگی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال (پولی کلینک) اسلام آباد کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی جو آج منگل کو ہسپتال کا دورہ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب کی جانب سے جاری اقدامات کے تحت سینئر ایڈوائزر رعنا سیرت کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا اور کنسلٹنٹ پرویز حلیم شامل ہیں۔یہ ٹیم آج پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کرے گی اور موصول ہونے والی شکایات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ دورے کے دوران ٹیم ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کرے گی جبکہ مریضوں سے بھی براہ راست ان کی شکایات سنے گی۔ انکوائری ٹیم اپنی رپورٹ اور سفارشات مرتب کر کے وفاقی محتسب کو پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں