تاجر وں کا کاروباری مراکزکے اوقات کا ر2گھنٹے بڑھانے کا مطالبہ
دکانیں رات10بجے تک بندکرا ئی جا ئیں ورنہ احتجاج کرینگے ،شاہد غفور پراچہ
راولپنڈی (خبر نگار)مرکزی انجمن تاجران پنجاب نے کاروباری مراکز کے اوقات کار مزید دو گھنٹے بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ راولپنڈی پریس کلب میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں راجہ توحید، ساجد بٹ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی مشکل ترین حالات کا شکار ہے ، د کانیں رات 8 بجے بند کرنا کسی صورت قبول نہیں ۔حکومت اوقات کار رات 10 بجے تک جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے والے کاروبار کو رات 12بجے تک جاری رکھنے کا فیصلہ دے بصورت دیگر پنجاب بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ لوڈ شیڈنگ خاتمے کے حکومتی اعلان کے بعد اب لاک ڈاؤن ختم ہونا چاہئے ۔ عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے پٹرولیم قیمتوں کو کم کیا جائے ۔