IWMBکے زیراہتمام ماحولیاتی آگاہی کیلئے سرگرمیوں کا انعقاد

 IWMBکے زیراہتمام ماحولیاتی  آگاہی کیلئے سرگرمیوں کا انعقاد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے عالمی یومِ دلدلی علاقہ جات 2026 کی مناسبت سے دلدلی علاقوں کے تحفظ، ماحولیاتی آگاہی اور عوامی شمولیت کے فروغ کے لیے تین روزہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

یہ سرگرمیاں مارگلہ ہلز نیشنل پارک اور کنارہ پارک سمیت مختلف مقامات پر ہوئیں۔تقریبات کا آغاز مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے قدرتی ندی نالوں پر صفائی مہم سے ہوا جس کا مقصد قدرتی آبی گزرگاہوں کو آلودگی اور ٹھوس کچرے سے محفوظ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ IWMB نے سول سوسائٹی کی تنظیموں،رضا کاروں اور فرینڈز آف مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اشتراک سے صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ آگاہی سرگرمیوں کے دوران سکول کے بچوں نے پوسٹر ڈسپلے سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں