پاک چین دوستی کے 75سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں تقریب
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں شعبہ مصوری کے تحت کوائن اور اسٹیمپ ڈیزائن مقابلے منعقد کیے گئے ۔ مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی تھے ،دیگر مہمانوں میں امجد اقبال خٹک، ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن اور مختلف کالجز کی خواتین پرنسپلز شامل تھیں ۔ ڈسٹرکٹ سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔