اسلام آباد ،دو گمشدہ بچے برآمد ،والدین کے حوالے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے بچے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔۔
جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے ۔ شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔