ایمریٹس گروپ نے 6.6ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع حاصل کر لیا

 ایمریٹس گروپ نے 6.6ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع حاصل کر لیا

دنیا کی منافع بخش ایئرلائن کی حیثیت برقرار،4.9ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )ایمریٹس گروپ نے اپنی 2025-26کی سالانہ مالیاتی رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں کمپنی نے منافع، آمدن اور کیش بیلنس کی سطح کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہوا جب مالی سال کے آخری مہینے میں کئی بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا بھی رہا۔31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے ایمریٹس گروپ نے درج ذیل مالی نتائج رپورٹ کئے ، ٹیکس سے قبل ریکارڈ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے سے 6.6 ارب امریکی ڈالر رہا، منافع کا مارجن 16.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ گروپ کی آمدن 41 ارب ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مالیاتی نتائج کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے ،ایمریٹس نے دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے درج ذیل نتائج حاصل کئے ، ٹیکس سے قبل ریکارڈ منافع 6.2 ارب ڈالررہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے ، منافع کا مارجن 17.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،ایئرلائن کا ریونیو 35.7 ارب ڈالرتک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے ،ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا ہمارے مالی سال کے آخری مہینے میں قابل ذکر چیلنجز کے باوجود یہ مالیاتی نتائج غیرمعمولی ہیں جو ایمریٹس گروپ کے کاروباری ماڈل کی مضبوطی اور استحکام کا ثبوت ہیں۔ سال 2025-26کے دوران گروپ نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کے تحت نئے طیاروں، سہولیات، آلات اور جدید ٹیکنالوجی پر مجموعی طور پر 4.9ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں