سنگین جرائم میں ملوث 24اشتہاریوں سمیت 47گرفتار

سنگین جرائم میں ملوث 24اشتہاریوں سمیت 47گرفتار

ملزمان سے 550گرام چرس، 950گرام ہیروئن، 1,108گرام آئس، شراب برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 24مجرمان اشتہاریوں سمیت 47جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی مختلف ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 550گرام چرس، 950گرام ہیروئن، 1,108گرام آئس، 15بوتلیں شراب، ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے 14عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں