ٹریلر بریک فیل ہونے سے گاڑیوں پر چڑھ گیا، 2جاں بحق
حادثہ پرانا بائی پاس مویشی منڈی تلہ گنگ کے قریب پیش آیا، دو افراد زخمی بھی ہوئے
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) پرانا بائی پاس مویشی منڈی تلہ گنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، تیز رفتار بائیس ویلر ٹریلر مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سامنے موجود چار گاڑیوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گاڑیوں سے نکال کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 38سالہ بلال، 26سالہ وسیلہ سے ہوئی ہے، زخمیوں میں رضوان، شاکر شامل ہیں۔