کیپیٹل پولیس کالج میں زیرتربیت پولیس افسران کیلئے خصوصی تربیتی لیکچر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کیپیٹل پولیس کالج میں زیرتربیت پولیس افسران کیلئے خصوصی تربیتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔۔
، جس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن نیشنل پولیس فاؤنڈیشن عبدالقیوم گوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،لیکچر کا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ، جدید اصلاحاتی نظام سے آگاہی اور انتظامی امور کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کرنا تھا، لیکچر کے دوران ڈائریکٹر ایجوکیشن این پی ایف نے افسران کو جیل کے نظام، انتظامی ڈھانچے ، سکیورٹی انتظامات، قیدیوں کے حقوق اور ان کی بحالی کے جدید طریقہ کار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔