چھوٹے دکانداروں پر جرمانوں سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ پنجاب بھر میں غریب، محنت کش اور ۔۔۔
دیہاڑی دار طبقہ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مشکلات کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔ چھوٹے دکاندار، ریڑھی بان، سبزی فروش اور روزانہ کی بنیاد پر رزق کمانے والے افراد انتہائی کٹھن حالات میں اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں اگر ان پر ناجائز جرمانوں اور سخت کارروائیوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا جائے تو یہ عمل ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔