اوقاف کی آڑ میں اہل سنت کے حقوق کو غصب نہ کیا جائے ، اعلامیہ
اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین نے اہل سنت ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومتِ وقت اور ۔۔۔
بالخصوص سندھ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اوقاف کی آڑ میں اہل سنت کے مسلمہ، آئینی اور تاریخی حقوق کو غصب کرنے کی مہم جوئی فوری طور پر بند کی جائے ، بصورتِ دیگر پیدا ہونے والی شدید بے چینی اور ملک گیر احتجاج کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی اور دیگر نے مشترکہ اعلامیہ میں محکمہ اوقاف کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجی جانے والی حالیہ سمری پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہل سنت کے مذہبی، آئینی اور تاریخی حقوق پر کاری ضرب اور مروجہ تاریخی معاہدوں پر کھلا حملہ قرار دیا ہے ۔