کامسٹیک کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا آغاز

کامسٹیک کے زیر اہتمام دو  روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا آغاز

اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان میں او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے۔۔

 زیر اہتمام اسلام آباد میں ‘‘ترقی پذیر ممالک میں پائیدار معدنیات اور مائننگ انڈسٹری کے کردار اور امکانات’’ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا آغاز ہوگیا۔سمپوزیم میں پاکستان سمیت او آئی سی رکن ممالک کے سائنسدان، انجینئرز، ماہرینِ معدنیات، پالیسی ساز، محققین، صنعتکار، جامعات کے نمائندگان اور طلبا شرکت کر رہے ہیں، جبکہ چین، ملائیشیا، ترکیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، سعودی عرب اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی شریک ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں