قائم مقام ڈی سی مری کا مال روڈ آپریشن ایکوزیشن سائٹ کا دورہ ،ہدایات جاری
مری (نمائندہ دنیا) قائم مقام ڈپٹی کمشنر مری عمر اویس کیانی نے مری مال روڈ آپریشن اور ایکوزیشن سائٹ کا اچانک دورہ کیا ۔۔
، جاری آپریشنل امور، سرکاری اراضی سے متعلق معاملات، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف مقامات کا معائنہ کیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں،افسران اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مفاد کے پیش نظر تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی تاکید کی ۔