وفاقی محتسب کی ٹیم کا ایف جی ای ایچ اے کا دورہ ،منصوبوں کا جائزہ

وفاقی محتسب کی ٹیم کا ایف جی ای ایچ اے کا دورہ ،منصوبوں کا جائزہ

سیکٹر F-14/15کی قیمتوں،پالیسی سے متعلق اْٹھائے گئے نکات پر جامع وضاحت پیش

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں وفاقی محتسب کی خصوصی ٹیم نے سینئر ایڈوائزر حامد علی کی سربراہی میں دورہ کیا۔ٹیم میں ہاشم پو پلزئی، چودھری انور شامل تھے ۔ محتسب کی ٹیم کے ساتھ ایف 14/ 15 کے الاٹیز جن میں طارق فہیم ،ڈاکٹر نواز ، عبدالباسط ،نجیب ا عوان ، ڈاکٹر یوسف شامل تھے ۔ ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے سینئر ڈائریکٹرز اور اعلیٰ افسران کے ہمراہ معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی محتسب کی ٹیم کو جاری ترقیاتی منصوبہ جات، انتظامی امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکٹر F-14/15 کی قیمتوں اور پالیسی سے متعلق اْٹھائے گئے نکات پر جامع اور تسلی بخش وضاحت پیش کی گئی۔ وفد کو آگاہ کیا گیا کہ سیکٹرز کی قیمتوں کا تعین مکمل طور پر ہاؤسنگ اتھارٹی کے مروجہ قواعد و ضوابط، شفاف پالیسی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جاتا ہے ۔وفاقی محتسب کی ٹیم نے ہاؤسنگ اتھارٹی کی کارکردگی، شفاف انتظامی امور اور عوامی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی قومی سطح پر ایک مثالی ادارے کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں