سیالکوٹ چیمبر میں ٹیکس آگاہی اور آؤٹ ریچ سیشن کا انعقاد

 سیالکوٹ چیمبر میں ٹیکس آگاہی اور آؤٹ ریچ سیشن کا انعقاد

ایف بی آر کے سیکرٹری مطیع الرحمن اور سیکنڈ سیکرٹری عبد الرحمن نے شرکا کو بریفنگ دی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات اور ممبر (ٹی پی ایس) تہمینہ عامر کی زیر نگرانی ٹیکس پیئرز سروسز ونگ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ویمن چیمبر کے نمائندگان کے تعاون سے ٹیکس آگاہی اور آؤٹ ریچ سیشن منعقد کیا۔ ایف بی آرکا وفد سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فسیلیٹیشن) مطیع الرحمٰن ممتاز اور سیکنڈ سیکرٹری (ٹیکس فسیلیٹیشن) عبد الرحمٰن شیخ پر مشتمل تھا۔سیمینار میں صدر سیالکوٹ چیمبر احتشام مظہر، مریم نعمان، ایگزیکٹو ممبران اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیکرٹری ٹیکس پیئر سروسز نے ایف بی آر کے کردار اور فرائض پر روشنی ڈالی اور ٹیکس آگاہی کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی، جس میں ٹیکس دہندگان کی سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے حالیہ اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیشن کے دوران شرکائکو چیئرمین ایف بی آر کی قیادت میں متعارف کروائی گئی اہم اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اختتام پر شریک اداروں کے نمائندگان میں سونیئرز بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں