پراپرٹی کنسلٹنٹ کے اغواء کے 4مجرموں کو سزا
راولپنڈی ( خبر نگار) معروف پراپرٹی کنسلٹنٹ کے اغواء برائے تاوان کے سنگین مقدمہ میں معزز عدالت نے 4 مجرمان کو سزا سنا دی۔۔۔
،04 مجرمان کو 365/109 تعزیرات پاکستان کے تحت 2/2 سال قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی سزا پانے والے مجرمان میں مبین یوسف، منظور حسین، عرفان حسین اور علی بادشاہ شامل ہیں، مجرم علی بادشاہ کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں الگ سے 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی، مجرمان نے نومبر 2023 میں معروف پراپرٹی کنسلٹنٹ کو کروڑوں روپے تاوان کی خاطر اغواء کیا تھا ۔