کامونکے :دوموٹرسائیکلز نقدی،موبائل فونز چوری
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چورمتعدد وارداتوں میں نقدی اور قیمتی اشیا لے گئے ۔موڑ ایمن آباد کا رفیق گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا جسے چور لے اڑے ۔
سلامت پورہ کے محمود، درویش پورہ کے امیر حمزہ، بھانپور کے عبدالمجید کے گھر سے موبائل فونز ،نگری عباس شاہ کے وثیقہ نویس فاروق کی دُکان کے تالے توڑ کر چور پچاس ہزار ،موبائل فون جبکہ ایمن آباد کی رضیہ کے گھر سے دس ہزار اور موبائل فون لے گئے ۔