یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 2 ارب 13کروڑ کا بجٹ منظور

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا  2 ارب 13کروڑ کا بجٹ منظور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 2 ارب 13 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیاگیا۔ بجٹ کی منظوری بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دی گئی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کیلئے یونیورسٹی کی آمدن کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ روپے رکھا گیا ہے ۔بجٹ میں امتحانات کے انعقاد کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ملازمین اور فیکلٹی کی تنخواہوں اور الاؤنسز کیلئے 92 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔بورڈ کو بتایا گیا کہ آپریٹنگ اخراجات کیلئے 34 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ریسرچ سرگرمیوں کیلئے 9 کروڑ 68 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 13 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے ۔طلبہ کی فلاح و بہبود کیلئے وظائف کی مد میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ کمپیوٹر آلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ریسرچ کیمیکلز اور لیبارٹری مواد کی خریداری کیلئے بھی 2 کروڑ روپے رکھنے کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں