شاہد شہید روڈ پر ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
سکولوں کی چھٹی کے وقت ٹریفک کنٹرول کیلئے انتظامات نہ ہونے سے مسائل
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر کی مصروف ترین شاہد شہید روڈ پر سکولوں اور کالجوں کی چھٹی کے اوقات میں شدید ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ۔سڑک پر گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگنے سے طلبہ، والدین اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی جس کے باعث ایمبولینس اور دیگر ضروری گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سکولوں کی چھٹی کے وقت ٹریفک کنٹرول کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث روزانہ یہی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ۔ ٹریفک وارڈنز اور متعلقہ انتظامیہ کی بروقت عدم موجودگی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں اور کالجوں کی چھٹی کے اوقات میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔